ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کاروار: بہترین کارکردگی کے لئے مزدوروں کو دیا گیا ایوارڈ

کاروار: بہترین کارکردگی کے لئے مزدوروں کو دیا گیا ایوارڈ

Sun, 03 Mar 2019 20:38:32  SO Admin   S.O. News Service

کاروار3؍مارچ (ایس او نیوز)شمالی کینرا کی ضلع انتظامیہ، لیبر ڈپارٹمنٹ ، غیر منظم مزدوروں کے سماجی تحفظ کی ریاستی کمیٹی اور ریاستی تعمیراتی و دیگر شعبہ جات کے مزدوروں کی فلاحی کمیٹی کے اشتراک سے مزدوروں کے لئے اعزاز کا دن منایا گیا اور چند افراد کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مزدوروں کو ایوارڈ تفویض کرنے کے لئے گروبھون ہال میں منعقدہ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی شنکر مریہال نے کہا کہ یہ ایوارڈ آپ لوگوں کی کڑی محنت اور جانفشانی کا پھل ہے اور اس سے آپ کا وقار بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی کوئی بھی ایوارڈ خود کسی کے قدم چومنے کے لئے نہیں آتا۔ اپنے فرائض کو ایمانداری اور لگن کے ساتھ اداکرنااور قابل تعریف و تحسین کارکردگی دکھانا ضروری ہوتا ہے۔آج جن لوگوں کو ایوارڈ ز سے نوازاگیا ہے انہیں دیکھنے کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ یہ ایک بامعنی تقریب ہوگئی ہے۔

تعلقہ پنچایت رکن اور سماجی انصاف کمیٹی کے صدر پرشوتم گوڈا نے کہا کہ سرکارکی طرف سے جو اسکیمیں بنائی جاتی ہیں ان کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے۔ اور دیش کو پوری طرح ترقی کرنے کے لئے مزدوروں کی محنت اور تعاون بے حد ضروری ہوتا ہے۔لیبر آفیسر ملیکا ارجن جوگور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ملنے والی سہولتوں کا صحیح استعمال ہونا چاہیے اور آئندہ دنوں میں زیادہ سے زیادہ مزدوروں کو اس محکمے کی رکنیت حاصل کرنی چاہیے۔

اس موقع پر غیر منظم مزدوروں کے زمرے سے 194مزدوروں کو نقد رقم ایوارڈ کی سندسے نوازاگیا۔دیگر 10افراد کو خصوصی ایوارڈ کے بطور 10ہزار روپے نقد اورسند تفویض کی گئی۔


Share: